[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے یمنی مذاکراتی ٹیم کے اعلی رکن محمد عبدالسلام کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ کی جانب فوجی اتحاد تشکیل دے کر حالات کو ناامن کرنے کے باوجود یمن غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سرگرمیوں کا مقصد یمن کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کا شکار فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار کرنا ہے لیکن یمنی فوج اور مقاومتی تنظیمین غزہ کی حمایت جاری رکھیں گی۔ دوسری طرف صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے پوری طاقت استعمال کرنے کے باوجود حماس پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہے۔ اب حماس صہیونی یرغمالیوں کی آزادی کے لئے مکمل جنگ بندی کی شرط سے ایک قدم عقب نشینی کے لئے تیار نہیں ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں ایک گھر کو راکٹ سے اڑادیا جس میں صہیونی فوجی پناہ لیے ہوئے تھے۔ غزہ میں میں ناکامی اور اقتصادی بحران کی وجہ سے صہیونی حکومت نے کئی وزارتوں کو بند کردیا ہے۔