[]
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی گیارنٹی اسکیمات کے لیے درخواستیں داخل کرنے والے ہوشیار رہیں۔ بعض دھوکہ باز پرجا پالانا پروگرام کے دوران اسکیمات کے لیے درخواست داخل کرنے
والوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کا راشن کارڈ منظور ہو جانے یا پھر گیس سبسڈی منظور ہونے یا وظیفہ منظور ہونے کی جھوٹی اطلاع دے رہے ہیں۔ اور کاروائی آگے بڑھانے کے نام پر درخواست گزاروں سے ان کے فون پر آیا ہوا او ٹی پی نمبر پوچھ رہے ہیں۔پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ
وہ کسی کو بھی او ٹی پی نمبر نہ دیں ورنہ اکاؤنٹ سے رقم غائب ہو سکتی ہے۔ سائبر جرائم میں ملوث دھوکہ باز کسی بھی طرح کا بہانہ بناتے ہوئے لوگوں سے ان کا او ٹی پی نمبر حاصل کر کے اکاؤنٹ سے رقم غائب کر دیا کرتے ہیں۔