[]
حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔رات میں سردی کی شدت اور صبح میں کہر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔
دونوں ریاستوں کے ایجنسی علاقوں میں ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔
کئی مقامات پر دس بجے تک بھی کہر میں کمی نہیں ہورہی ہے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بیشتر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاجارہا ہے۔راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت13.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔طیاروں کی آمدوفت بھی کہر کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔
عادل آباد، کھمم کے بشمول کئی ایجنسی علاقوں میں سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے۔ایجسنی علاقوں میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔
اے پی میں بھی سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے اوربالخصوص شمالی آندھراکے کئی علاقے شدید سردی سے متاثر ہیں۔الوری سیتاراماراجو کے چنتاپلی اور نواحی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 6.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔