[]
حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی میں جاری تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کے دوسرے دن آج ملک کی مختلف ریاستوں سے لاکھوں فرزندان توحید شریک ہوئے ۔ شدید سردی اور سرد ہواوں کی پرواہ کئے بغیر علماء کرام کے بیانات سننے لاکھوں فرزندان توحید اجتماع گاہ میں جمع ہوئے ۔ اجتماع گاہ کے مقام نعمت نگر انسانی سروں کا سمندر اجتماع گاہ میں ٹھاٹھیں مار رہا تھا
آج کے اجتماع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔جن میں مجلس کے ارکان مقننہ کوثر محی الدین، ماجد حسین، محمد مبین، سابق وزیر محمد علی شبیر، مولانا جعفر پاشاہ اور دیگر شامل ہیں
۔ اتوار رہنے کی وجہ سے تلنگانہ کے علاوہ پڑوسی ریاستوں آندھراپردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ دن بھر ہوئے مختلف نشستوں کے دوران تبلیغی جماعت کے علما و اکابرین نے اجتماع سے خطاب کیا ۔اس موقع پر علماء و اکابرین نے قران وسنت رسول پر عمل کرنے کی تلقین کی اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے پر زور دیا ۔ دنیا کی چاہ میں آخرت کو کیسے فراموش کیا جارہا ہے اور کیسے ہماری زندگی سے دین نکلتا جارہا ہے اس جانب توجہ دلائی گئی ۔
کل پیر کو اجتماع کے آخری دن بعد نماز ظہر خصوصی رقت انگیز دعائیں کی جائیں گی۔اور اجتماع کے اختتام کا اعلان ہوگا۔
Aerial View of #PargiIjtema Started, thousands of individuals are #converging to participate in the 3-day #TablighiJamaat Ijtema at Pargi, #Vikharabad,Road.#TablighiJamaat #PargiIjtema#Telangana #PargiIjtema pic.twitter.com/mUVrSyvjpp
— Arbaaz The Great (@ArbaazTheGreat1) January 7, 2024