شاہ محمود قریشی اپنے گڑھ ملتان سے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار

[]

لاہور: پاکستان تحریک ا نصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی کو اُن کے مضبوط گڑھ ملتان سے 8 فروری کا الیکشن لڑنے سے نااہل قراردے دیا گیا۔

اپیلیٹ الیکشن ٹربیونل نے ہفتہ کے دن شاہ محمود قریشی کی اپیل مسترد کردی جو اُنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف داخل کی تھی۔ انگریزی روزنامہ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔

شاہ محمود قریشی کو سندھ کے شہر عمر کوٹ کے حلقہ این اے 214 سے الیکشن لڑنے کی اجازت ملی ہے لیکن وہ ملتان میں نہ تو قومی ا سمبلی اور نہ پنجاب کے صوبائی اسمبلی کیلئے الیکشن لڑسکیں گے۔

67 سالہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے حلقہ این اے 150 ملتان III، این اے 151 ملتان IV اور پی پی 218، پی پی 219 سے نامزدگی داخل کی تھیں۔

ملتان ہائیکورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر رانا آصف سعید نے کہاکہ الیکشن ٹربیونل نے شاہ محمود قریشی کی حق ا میدواری بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی تھی۔

ٹربیونل نے اُنہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قراردے دیا تھا۔ اپیلیٹ ٹربیونل کے جج سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *