حیدرآباد: ٹی جی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ ڈیزل کی کم از کم قیمت اور بڑے تہواروں اور خاص مواقع پرچلائے جانے والی خصوصی بسوں کی دیکھ بھال کے مطابق ٹکٹ کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
آر ٹی سی عہدیداروں نے بتایا کہ اگرچہ واپسی کے سفر پر خصوصی بسوں میں مسافروں کی آمدورفت کم رہتی ہے، لیکن بھیڑ بھاڑ والے راستوں پر مسافروں کو تکالیف سے بچانے کے لئے کارپوریشن، جلدی سے خالی بسوں کو واپس لاتی ہے تاکہ انہیں مسافروں کی آمدورفت کے مطابق متعلقہ روٹس پر چلایا جاسکے۔
اس تناظر میں، ریاستی حکومت نے 2003 میں جی او نمبر 16 جاری کیا تاکہ ٹکٹ کی قیمتوں میں ڈیزل کی کم از کم لاگت اور خصوصی بسوں کی دیکھ بھال کے مطابق نظر ثانی کی جا سکے۔ ریاستی حکومت کے جی او کے مطابق، ٹی جی ایس آر ٹی سی نے اس سنکرانتی کے لئیے ٹکٹ کی قیمتوں پر صرف 5 دنوں کے لئیے نظر ثانی کی ہے۔
ٹی جی ایس آر ٹی سی انتظامیہ عوام کو مشورہ دے رہا ہے کہ وہ پرائیویٹ گاڑیوں میں سفرکرنے سے گریز کریں۔ آر ٹی سی کا عملہ بہت تجربہ کار ہے اور وہ چاہتا ہے کہ سنکرانتی کے لئے اپنے آبائی شہروں کو جانے والے آر ٹی سی بسوں میں محفوظ طریقہ سے سفر کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔