دہلی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئرمین و معروف سیاسی و سماجی رہنما طارق صدیقی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

[]

دہلی کی سیاسی، سماجی، مذہبی ادبی شخصیات اور عوام کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں ویلکم قبرستان میں سپرد خاک

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

user

نئی دہلی: دہلی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئرمین و معروف سیاسی و سماجی رہنما طارق صدیقی کا اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے تقریبا 55 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر عام ہوئی سیاسی، سماجی، ادبی اور عوامی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ کل تک ایک ہنستا کھیلتا چہرہ اب ہمارے درمیان نہیں رہا۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے منظر صدیقی، رہبر صدیقی، ایک بیٹی ثنا صدیقی ہے اور دو بھائی محمد راشد صدیقی اور محمد خالد صدیقی کے نام شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب فردوس مسجد کے خطیب و امام مولانا عبدالباسط نے عید گاہ جعفرآباد میں پڑھائی اور تدفین ویلکم قبرستان میں ہوئی۔

مرحوم سابق وزیرِ اعلیٰ آنجہانی شیلا دکشت کے بہت قریبی مانے جاتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ طویل مدت تک اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین بھی رہے اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر بھی حصہ لیتے تھے اور اردو اخبارات اور محافل سے انہیں خصوصی شغف تھا جس کا اندازہ ان کی جنازہ میں بھی لگایا گیا۔

جن اہم شخصیات نے جنازے میں شرکت اور اظہار تعزیت کیا ان میں سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دکشت، سیلم پور رکن اسمبلی عبدالرحمن، سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد، معروف صحافی سید خرم رضا، دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں، مرزا جاوید علی، دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ذاکر خان منصوری، ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور، درگاہ حضرت نظام الدین کے سید کاشف نظامی شامل تھے۔

دہلی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئرمین و معروف سیاسی و سماجی رہنما طارق صدیقی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

اس کے علاوہ حاجی ظریف، چودھری زبیر احمد، سید ناصر جاوید، روزنامہ سیاسی تقدیر کے گروپ ایڈیٹر مستقیم خان، محمد طیب، اسعد میاں، معین شاداب، امیر امروہوی، صادق شیروانی، ممتاز عالم رضوی، رامش، گلزار احمد، تسلیم راجا، محمد یامین، قاسم شمسی، طیب رضا، شعیب رضا فاطمی، دانش ایوبی، حاجی مقصود جمال، معروف احمد، ظفر انصاری، سلیم انصاری، نسیم انصاری، حاجی ناصر، حاجی تجمل انصاری، ڈاکٹر نیر، ڈاکٹر معروف خان، فیس گروپ کے مشتاق انصاری، الیاس سیفی، محمد اسماعیل، شاہد صدیقی، محمد طیب، مہرالنسا، شعیب دانش (سابق کونسلر)، حاجی چاند سیفی، حاجی ناظر، محبوب خان، جہانگیر بیگ، حاجی غالب، عبدالرزاق، حاجی انیس، حاجی معین الدین، حاجی شمشاد، شیخ سرتاج مسعودی ضرار احمد، ندیم راعین اور ریاست ساحل وغیرہ نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *