انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے الیکشن کمیشن کی ٹیم آندھراپردیش کا دورہ کرے گی

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش جہاں پر لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات بھی ہونے والے ہیں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پیر سے مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم تین روزہ دورہ کرے گی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیوکمار کی زیرقیادت اعلی عہدیداروں کی ٹیم تین دن تک اس تلگوریاست میں قیام کرتے ہوئے انتخابات سے متعلق مختلف امورکا ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں جائزہ لے گی۔

رائع کے مطابق اس ماہ کی 9تاریخ کو اے پی کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کی ٹیم اجلاس منعقد کرے گی۔فہرست رائے دہندگان میں غلطیوں اورشکایات کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔10جنوری کو اے پی الیکشن کمیشن ریاست میں انتخابات کی تیاریوں کا پریزنٹیشن پیش کرے گا۔

ریاست کے ڈی جی پی، چیف سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیاجائے گا۔10جنوری کی شام میڈیا سے بات کی جائے گی جس کے بعد یہ عہدیدارقومی دارالحکومت واپس ہوجائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *