کالیشورم پروجیکٹ بدعنوانی معاملے کی سی بی آئی جانچ کی جائے۔بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا کا مطالبہ

[]

حیدرآباد 7جنوری(پریس نوٹ)*بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے آج حیدرآباد کے ریاستی بی جے پی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی کے ارونانے نے بی آر ایس آور کانگریس میں سازباز کاالزام عائد کیا ۔

 

ڈی کے ارونا نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت کالیشورم پروجیکٹ کے نام پر کروڑوں روپیوں کی بدعنوانی کی ہے ۔ جبکہ موجودہ کانگریس حکومت اس بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کہہ کر صرف وقت ضایع کرنے اور کے سی آر کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہون نے کہا کہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات نہیں بلکہ سی بی آئی جانچ کی جانی چاہیے ۔

 

ڈی کے ارونا نے کہا کہ پرانہیتا پروجیکٹ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کرکے سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے ہڑپ لینے کا کے سی آر پر الزام عائد کیا۔ اور موجودہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر کے سی آر کو بچانے کاالزام لگایا۔۔۔۔۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *