[]
ایک سرکاری بیان کے مطابق ہائی جیک کیے گئے جہاز نے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے پورٹل کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں 4 جنوری کی شام تقریباً پانچ سے چھ نامعلوم مسلح افراد کے سوار ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ہندوستانی بحریہ نے یہ پیغام موصول ہونے کے بعد میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ (ایم پی اے) لانچ کیا اور بحری حفاظتی کارروائیوں کے لیے تعینات آئی این ایس چنئی کو جہاز کی مدد کے لیے موڑ دیا۔ طیارے نے جمعہ کی صبح جہاز کے اوپر سے پرواز کی اور عملے کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس سے رابطہ قائم کیا۔