[]
تھانے: نوی ممبئی کی پولیس نے 12سالہ لڑکی سے مبینہ شادی کرنے، اس کی بار بار عصمت ریزی کرکے اسے حاملہ بنانے کے لیے 29سالہ شخص کے خلاف کیس درج کرلیا۔ نابالغ بچی کی یہ شادی جو ملک میں غیرقانونی ہے چھ ماہ قبل ہوئی۔
پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس شخص نے لڑکی کی بار بار عصمت ریزی کرکے اسے حاملہ بنادیا۔ مرد اور لڑکی دونوں کا تعلق ستارا ضلع سے ہے۔ جمعرات کو ایک سروے کے دوران پنویل کے ایک مقامی ڈاکٹر کو لڑکی کے چار ماہ کی حاملہ ہونے کا علم ہوا۔
اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ کھنڈیشور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ اس شخص کے خلاف تعزیرات ہند، پوکسو اور بچپن کی شادیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت کیس درج کیا گیا۔