میوا نرمل کے 2024 کے کیلنڈر کی نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا ، وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی کے ہاتھوں رسم اجرائی

[]

نرمل، 04/جنوری(پریس نوٹ)مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) نرمل کے صدر شیخ شبیرعلی کے بموجب 3/ جنوری2024 کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر دفاتر معتمدی، حیدرآباد میں ریاستی نائب وزیراعلی جناب بھٹی وکرامارکا اور ریاستی وزیر برائے مال، ہاؤزنگ اور اطلاعات و تعلقات عامہ جناب پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن(میوا)، ضلع نرمل کے 2024 کے کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دی۔

 

اس سے قبل تنظیم کے ذمہ داران نے نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا اور وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی کی شالپوشی کی اور گلدستے پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر دونوں ریاستی وزرا نے بتایا کہ کانگریس حکومت سرکاری ملازمین کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لئے پابند عہد ہے اور ملازمین کو تنخواہ ہر ماہ کی 5 تارخ تک ادا کی جائے گی۔

 

اس دوران میوا ضلع نرمل کے صدر شیخ شبیرعلی ، جنرل سیکریٹری کلیم الدین، ریاستی نائب صدر زیڈ ایچ مسعود اور ضلع کے ذمہ داران سید سرفراز ، ساجد معراج ،انصار احمد ساحل، شیخ نبی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *