ممبئی کے کُرلا کامپلیکس باندرہ میں کتاب میلہ کا 6 جنوری کو افتتاح

[]

 

حیدرآباد 4- جنوری ( اردو لیکس )قومی کونسل براۓ فروغ اردو زبان نئی دہلی کے زیر اہتمام انجمن اسلام ممبئی  کے تعاون سے آر 2 ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ باندرہ کُرلا کا مپلیکس ممبئ میں 6- تا 14- جنوری عظیم الشان کتاب میلہ منعقد کیا جارہا ھے افتتاح صبح 11 بجے ہوگا پروفیسر دھنجنے سنگھ ڈائریکٹر قومی کونسل براۓفروغ اردو زبان نئی دہلی صدارت کریں گے ڈاکٹر کےسرینواس راؤ سکریٹری ساہتیہ اکیڈیمی نئی دہلی اور ڈاکٹر ظہیر قاضی صدر انجمن اسلام ممبئی مہمان خصوصی ہوں گے 12- جنوری جمعہ کا دن خواتین کے لئے مختص رہے گاـ اردو داں عوام بالخصوص اساتذہ ‘ شعرا ء ‘ ادیبوں اور صحافیوں اوردیگر معززین سے اس کتاب میلہ کے پروگراموں میں شرکت اور کتابوں کی بڑے پیمانہ پرخریداری کی اپیل کر تے ہوئے  حیدرآباد کے صحافی جناب محمد حسام الدین ریاض نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کا آغاز ترانہ ” سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ” سے ہوگا

 

جسے انجمن باندرہ گرلز کی جانب سے پیش کیا جائے گا 30-1 بجے دن ورکنگ سائینس ماڈل مقابلہ ( اردومیڈیم ) ہوگا جس کی میزبانی اردو ہیڈ ماسٹرس اسو سی ایشن کی ہوگی شام 30-6 بجے “شام شعر ونغمہ ” محفل کی میزبانی تنظیم ” گُل بوٹے ” کی ہوگی ـ اتوار 7- جنوری کو 30-10بجے دن سمینار ” آن لائن ٹیچنگ ِ اور اردو ذریعہ تعلیم ” منعقد ہوگا 30-2بجے دوپہر سمینار ” علماء کااردو ادب ” منعقد ہوگامرکز المعارف ممبئ میزبان ادارہ اور اردو ہیڈماسٹرس اسو سی ایشن میزبانی کرےگی ـشام 30-6 بجے ممبئ اردو تھیٹرکالج ( ڈرامہ نائٹ منعقد ہوگااردوداں عوام سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ زبان اور تہذیب کی بقاء کے لئیے زیادہ سےزیادہ کتابوں کی خریداری کریں

 

میلہ کے دوران اردو کے اہم شاعروں ‘ ادیبوں ‘اور صحافیوں سے ملاقات کا خصوصی اہتمام رہےگا اس کےعلاوہ اردوکے غیر مسلم ادیبوں ‘ شعراء کی خصوصی شرکت رہےگی اور مختلف اسکولس کے طلباء سے ملاقات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *