سائبر جرائم کے 277 مقدمات میں ملوث دھوکہ باز عدالت میں پیش

[]

حیدرآباد: ملک بھرمیں سائبرجرائم کے 277 مقدمات میں ملوث سائبر دھوکہ باز 30 سالہ جتندرسنگھ کو سنگاریڈی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

بنگلور کے جے پی نگر کارہنے والا سنگھ‘بتایا جاتاہے کہ ملک بھر میں سائبرجرائم کے 277 معاملوں میں ملوث ہے جبکہ تلنگانہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف 84 کیسس درج ہیں۔

تلنگانہ میں درج ایک مقدمہ کے سبب سنگھ چنچل گوڑ ہ جیل میں مقید ہے۔ اسے آج پرزنرس ٹرانسٹ وارنٹ پر سنگاریڈی کی عدالت میں پیش کیاگیا کیونکہ ضلع سنگاریڈی کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

ضلع ایس پی سی ایچ روپیش کے مطابق گزشتہ چندبرسوں کے دوران جتندرسنگھ‘60فون نمبرس‘63 آئی ایم ایز (انٹرنیشنل موبائل اکیوپمنٹ آئی ڈینئیٹی) آلات اور 13 بینک اکاونٹس کے ذریعہ گمراہ کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے چکا ہے۔

بی ڈی ایل بھانورپولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف 3مقدمات درج ہیں جبکہ گماڈی ڈالا پی ایس میں بھی سنگھ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے۔ سنگاریڈی کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد سائبردھوکہ بازجتندرسنگھ کو دوبارہ چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *