جنوری 5 کو سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر کا دورہ نظام آباد

[]

نظام آباد. 5/جنوری (اردو لیکس)صدر سٹی کانگریس کیشو وینو کی اطلاع کے بموجب سابقہ ریاستی وزیر کانگریس و انچارج حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن محمد علی شبیر 5/جنوری بروز جمعہ نظام آباد کے دورہ پر ہیں. کیشو وینو صدر سٹی کانگریس نے بتایا کہ سابقہ ریاستی وزیر کانگریس و انچارج حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن محمد علی شبیر اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر صبح 10/بجے کانگریس بھون پہنچے گے اور پارٹی پروگرام میں شرکت کے بعد تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری 6 گارنٹی اسکیمات کے تحت شہر کے مختلف ڈیویثزنوں و علاقوں میں منعقدہ پرجا پالنا پروگرام سنٹرز و کاونٹرس کا دورہ کرتے ہوئے رہنمایانہ خطوط پر جاری کاموں کا جائزہ لینگے اور عوام سے ملاقات بھی کریں گے. اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر کانگریس و انچارج حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن محمد علی شبیر کے ہمراہ دیگر سینئر کانگریس پارٹی قائدین و پارٹی ورکرس بھی موجود رہے گے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *