[]
بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملے میں شہید ہونے والے حماس کے رہنما صالح العروری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حماس کے شہید رہنما صالح العروری کی نماز جنازہ بیروت میں طارق الجدیدہ امام مسجد میں ادا کر دی گئی، نماز جناہ میں حماس اور القسام بریگیڈ کے مجاہدین سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
شہید صالح العاروری طوفان الاقصیٰ کے منصوبہ ساز اور اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر پہلے نمبر پر تھے، حملے میں القسام بریگیڈ کے رہنما سمیر فائندی، ابو عامر اور عزام ابو عمار بھی شہید ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ حماس کے سینیئر رہنما العروری کو حملے میں شہید کرنے پر عوام سے خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ العاروری کا قتل سزا کے بغیر نہیں چلے گا، اگر دشمن لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا سوچتا ہے تو ہماری لڑائی بغیر کسی حد اور بغیر کسی اصول کے ہوگی اور وہ جانتے ہیں کہ میرا کیا مطلب ہے۔