پٹرول ڈیزل کے دام گھٹانے کی فی الحال تجویز نہیں: وزیر تیل

[]

نئی دہلی: وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کے دام گھٹانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کافی بڑھی ہوئی ہیں۔

 انہوں نے ایندھن کے دام میں کمی کی میڈیا اطلاعات کو قیاس آرائی قراردیا اور کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح توانائی کی دستیابی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیل کمپنیوں انڈین آئیل‘ بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کو حال میں خام تیل کے دام کافی بڑھ جانے کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ تیل کے دام گھٹانے پر مارکٹنگ کمپنیوں سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان واحد ملک ہے جہاں ایندھن کے دام حالیہ مہینوں میں کم ہوئے جبکہ جنوب ایشیائی ممالک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 40 تا 80 فیصد بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ مغربی صنعتی ترقی یافتہ دنیا پر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا وہاں دام بڑھے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *