[]
حیدرآباد: پٹرول نہ ملنے پر حیدرآباد میں ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر بیٹھ کر کھانا پہنچانے نکل گیا اسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے “ہٹ اینڈ رن” کیس میں دس سالقید کی سزا اور سات لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے قانون کے خلاف ملک بھر میں ٹرک ڈرائیورس کی جانب سے تین دن ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ ہڑتال کی وجہ سے ایندھن کی منتقلی پر اثر پڑا۔
آج ہڑتال کے دوسرے دن حیدرآباد کے کئی پٹرول پمپس میں پٹرول یا تو ختم ہوگیا یا پھر لمبی قطاریں تھیں۔ پٹرول نہ ملنے کی وجہہ سے فوڈ ڈیلیوری بھی متاثر ہوئی تاہم حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والا ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر سوار ہوکر اپنے کام پر نکل پڑا۔
پرانے شہر کے چنچل گوڑہ علاقے سے جب یہ ڈیلیوری بوائے گھڑ سواری کرتا ہوا جارہا تھا تو کئی لوگوں نے اس کا ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔
A #Zomato Delivery boy came out to deliver food on horse at #Hyderabad #Oldcity Chanchalguda.. Due To #petrol shortage in #Hyderabad..#Hyderabad #Petrol pic.twitter.com/nBU0mvgXeN
— SHRA.1 JOURNALIST✍ (@shravanreporter) January 2, 2024
Just #Hyderabad things 🤣 @zomato
Due To Closure of #PetrolPumps in Hyderabad, A Zomato Delivery boy came out to deliver food on horse at #Chanchalgudaa near to imperial hotel.#Hyderabad #ZomatoMan #DeliversOnHorse#TruckDriversProtestpic.twitter.com/BmaEiCnszZ— Scroll And Play (@scrollandplay) January 2, 2024