کم سرمایہ پر زیادہ منافع کا لالچ دیتے ہوئے 712 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی دینے والی ٹولی کا حیدرآباد میں پردہ فاش

[]

حیدر آباد 22 جولائی (اردولیکس) حیدر آباد پولیس نے   سرمایہ کاری کے نام پر 712 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کیس میں ملوث 8 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کے دبئی اور چین کی ٹولیوں سے روابط ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 17 موبائل فون 2 لیاپ تاپیس 22 کم کارڈس 40 ڈبیٹ کارڈس اور بیرونی کرنسی ضبط کرلی۔

کشنر پولیس حیدر آباد سی وی  آنند نے  پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ جوملزمین گرفتار کئے گئے ہیں ان میں بی ایم پر جاتی ، کمار پر جاتی ، نعیم وحید الدین شیخ رشن کمار سونی، پرویز عرف گڈو ہیر خان هم منور شاہ میر اور ارون داس شامل ہیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ یہ دھوکہ باز ایسے افراد کو نشانہ بنایا کرتے تھے جو معمولی سرمایہ کاری پر بھاری منافع حاصل کرنے کے خواہاں رہے۔

 

اس طرح ان افراد کو لاکھوں روپے کا دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹولی کے یہ ارکان ، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام  کے ذریعہ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے اور نا واقف افراد کو بھی بڑے پیمانے پر پیامات روانہ کرتے ہوئے انہیں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لائی دیا جاتا تھا۔ جب کوئی شخص اس ٹولی کی فرضی کمپنی سے وابستہ ہو جاتا تو پھر اس شخص سے مختلف بینک اکاؤنٹس میں رقومات روانہ کرنے کے لئے کہا جاتا اور پھر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی جاتی ۔

 

سی  وی آنند نے بتایا کہ ان دھوکہ بازوں نے چکڑ پلی کے رہنے والے ایک شخص کو بھی 28 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا تھا جس نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *