نئے سال میں بہار کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی : راجیو رنجن

[]

حالیہ ذات پات کی مردم شماری اور ریزرویشن میں اضافہ کی وجہ سے بہار کے عام زمرے کے پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلت اور غریبوں کو بھی فوائد ملنے لگیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان راجیو رنجن نے بہار کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال  نئی امنگ اور نیا جوش لے کر آتا ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں نئے سال کا یہ نیا جوش اب بہار کی ترقی میں بھی نظر آنے والا ہے۔ نئے سال میں نئے پروجیکٹوں اور نئی سرمایہ کاری کے زور پر بہار کی ترقی کی رفتار مزیدتیز ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں سرمایہ کاروں کی حالیہ میٹنگ میں کئی کمپنیوں نے بہار میں سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری نئے سال میں عمل میں آئے گی جس سے ہزاروں اور لاکھوں لوگوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار ملے گا۔ اس سے نہ صرف نوجوان بااختیار ہوں گے بلکہ مقامی معیشت بھی پروان چڑھے گی۔

جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس نئے سال میں حالیہ ذات پات کی مردم شماری اور ریزرویشن میں اضافہ کی وجہ سے بہار کے عام زمرے کے پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلت اور غریبوں کو بھی فوائد ملنے لگیں گے۔ اس کا آغاز اساتذہ کی حالیہ تقرری سے ہو چکا ہے۔ یہ سہولیات نئے سال میں نہ صرف پسماندہ اور محروم معاشرے کو بااختیار بنانے میں نئی جہتوں کا اضافہ کریں گی بلکہ لوگوں میں نیا ولولہ بھی پیدا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال میں لوک سبھا انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔یعنی عوام کو کمر توڑ مہنگائی، جنونیت اور آمریت سے آزادی کا موقع بھی ملے گا۔ جو لوگ موجودہ مرکزی حکومت سے تنگ آچکے ہیں وہ آگے آئیں گے اور بی جے پی حکومت کے خلاف ووٹ دیں گے اور اس حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *