من کی بات: نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ’فٹ‘ ہونا چاہیے، وزیر اعظم مودی

[]

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے طرز زندگی سے متعلق بڑھتی ہوئی بیماریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے ’فٹ‘ رہنا چاہئے۔

آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 108ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے بارے میں ہر طرف امید اور جوش ہے۔ یہ امید اور توقع بہت اچھی ہے۔ جب ہندوستان ترقی ہافتہ ہو گا تو نوجوانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، لیکن نوجوانوں کو اس کا زیادہ فائدہ اسی وقت ملے گا جب وہ فٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طرز زندگی کی بیماریاں نوجوانوں کے لیے زیادہ تشویش کا باعث ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *