ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں کے بعد اسرائیل ’عالمی تنہائی‘ کا شکار ہونے لگا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ہزاروں ہلاکتوں کے باوجود اسرائیل کو کامیابی کے اشارے نہیں مل رہے، غزہ پر بدترین حملوں کے باوجود اسرائیل خود کو اگلے ممکنہ حملوں سے محفوظ بنانے کا یقین حاصل نہیں کر سکا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ جیسا اتحادی بھی اب اسرائیل سے مستحکم جنگ بندی کا مطالبہ کرنے لگا ہے، اسرائیل عالمی تنہائی کے باوجود صرف امریکی تعاون کے بل بوتے پر غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملوں نے اسرائیلیوں کو غم کی جس کیفیت نے متحد کیا، اس اتحاد میں بھی اب دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں، اسرائیل عالمی دباؤ کے باوجود جنگ بندی اس لیے نہیں کر پا رہا کہ اس کے پاس دوسرا کوئی پلان ہی نہیں، اسرائیل اب تک نہیں بتا سکا کہ وہ کیسے اُس تنظیم کو ختم کرے گا، جس کے سیاسی و نظریاتی رابطے صرف غزہ تک محدود نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *