غزہ میں جنگی جرائم، جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی افریقہ نے درخواست میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کاروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی ہے۔

دوسری جانب صہیونی وزارت خارجہ نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کا یہ اقدام اور الزامات بے بنیاد ہیں۔

صہیونی وزارت خارجہ نے جنوبی افریقہ پر حماس کی حمایت کا الزام لگایا جو اسرائیل کو نابود کرنا چاہتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *