مرکزی حکومت ، آسام سرکار اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے مابین ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط

[]

نئی دہلی: مرکزی حکومت ، آسام سرکار اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اَلفا) کے مابین نئی دلی میں ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اِس معاہدے کا مقصد، شمال مشرقی خطے میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ اس معاہدے پر وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں وزارتِ داخلہ نے ایک ایسے شمال مشرق کے خاکے پر کام کیا ، جو انتہا پسندی ، تشدد اور تنازعے سے پاک ہو۔

امیت شاہ نے کہا کہ اس معاہدے میں اَلفا نے ، جو آسام کا سب سے پرانا شورش پسند گروپ ہے، تشدد کا راستہ ترک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے بعد سے آسام میں تشدد کے واقعات میں 87 فیصد ، اموات کی تعداد میں 90 فیصد اور اغواءکے وارداتوں میں 84 فیصد کمی آئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ، اِس سہ فریقی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ، امن اور ترقی کی جانب آسام کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ، انہوں نے کہا کہ اِس معاہدے سے، آسام میں دیرپا ترقی کیلئے راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے اِس اہم حصولیابی میں شامل سبھی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *