شام اور عراقی کی سرحد پر امریکہ کا جارحانہ حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام اور عراق کی سرحدوں پر امریکی فوج کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کم از کم 20 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرحدی شہر البوکمال میں امریکہ نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ حملے میں ایرانی شہری متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری طرف صابرین نیوز نے کہا ہے کہ شام اور عراق کی سرحد پر واقع شہر البوکمال پر حملے میں چار شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔

امریکی حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ البوکمال میں ایک فوجی اڈے پر امریکہ نے حملہ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب مقاومت اسلامی عراق نے بھی مختلف مقامات پر امریکی قابض افواج کے اڈوں پر حملے کئے ہیں۔ تنظیم نے شام میں واقع امریکی اڈے خراب الجیر کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المیادین چینل نے بھی عراقی تنظیم کی جانب سے کردستان میں امریکی فوجی اڈے پر مقاومت کے حملوں کی خبر دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *