دہلی-این سی آر میں کڑاکے کی سردی، شمالی ہندوستان میں دھند کا راج، کشمیر اور ہماچل میں برفباری

[]

دہلی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ نوئیڈا میں بھی اسی طرح کا درجہ حرارت برقرار رہنے والا ہے۔ غازی آباد اور گروگرام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 20 اور 18 ڈگری رہنے جا رہا ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ فرید آباد سمیت دہلی این سی آر کے دیگر علاقوں کا درجہ حرارت بھی ایسا ہی رہے گا۔ دہلی-این سی آر کے لوگوں کو بھی خراب ہوا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے اپنے موسمی بلیٹن میں کہا ہے کہ 30 اور 31 دسمبر کو پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ میں شدید سردی پڑنے والی ہے۔ مجموعی طور پر شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں موسم بہت سرد رہنے والا ہے۔ گھنی دھند کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *