پرجا پالانا پروگرام کے درخواست فارم کو پر کرنے کی مکمل تفصیلات

[]

حیدر آباد ۔ 29 دسمبر (اردولیکس ) تلنگانہ حکومت نے عوام سے جن 6 ضمانتوں پر عمل کرنے کا وعدہ کیا تھا ان میں قبل از میں دو ضمانتوں خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت اور ہر خاندان کو آروگیہ شری اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپے کا علاج کی سہولت فراہم کرنے کے وعدہ کو پورا کر دیا گیا جبکہ باقی ضمانتوں میں ہر خاتون کو مہا لکشمی اسکیم کے تحت 2,500 روپے کی ماہانہ امداد، ریتو بھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کو فی ایکر سالانہ 15 ہزار روپے کی مالی امداد، اندر ماں مکانات اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے مکان کی تعمیر کے لئے مالی امداد ، 200 یونٹ مفت برقی فراہم کرنے کے لئے گروہا جیوتی اسکیم اور معمر افراد کے لئے چار ہزار روپے وظیفہ اور معذورین کے لئے 6 ہزار روپے وظیفہ شامل ہیں مذکورہ اسکیم کے لئے حکومت نے آج 4 صفحات پر مشتمل درخواست فارم جاری کیا ہے۔ فارم کے پہلے صفحہ میں خاندان کی تفصیلات پر کرنا ہوگا جس میں درخواست گذار کا مکمل نام ، جنس ، ذات یا طبقہ کا نام جس میں مائنارٹی کا بھی کالم شامل کیا گیا ہے، تاریخ پیدائش، آدھار نمبر ، راشن کارڈ نمبر ، موبائل نمبر، پیشہ شامل ہیں۔ اس کے بعد در گزار کے ارکان خاندان کی تفصیلات بھی درج کرتی ہوں گی جس میں درخواست گزار کے ارکان خاندان کے جنس تاریخ پیدائش اور آدھار نمبر کو درج کرنا ہوگا۔ بعد ازاں درخواست گذار کے مکمل پتہ کو درج کرنا ہوگا جس میں مکان نمبر ، اسٹریٹ نمبر ، گاوں ، بلدیہ ، وارڈ نمبر، منڈل کا نام ضلع کا نام شامل رہے گا۔ دوسرے صفحہ پر مہالکشمی

اسکیم کا کالم دیا گیا۔

مہالکشمی اسکیم : اس اسکیم کے تحت ہر ماہ خاتون کو 2,500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

500 روپے میں گیاس سلنڈر دیا جائے گا۔ اس کے لئے درخواست گذار کو گیاس کنکشن کا نمبر ، گیاس سربراہ کرنے والی کمپنی کا نام اور ہر سال

استعمال ہونے والے سلنڈرس کی تعداد درج کرتی ہوگی۔

رعيتو بهروسه اسکیم :

اس اسکیم کے تحت ہر کسان کو سالانہ فی ایکر 15 ہزار روپے کی امداد فراہم

کی جائے گی جس میں کسان اور قولدار کسان کے کالم میں تک کرنا ہو گا۔

اس کے علاوہ پٹہ دار پاس بک نمبر ، کاشت کی جانے والی اراضی کی

تفصیلات معہ سروے نمبر اور رقبہ۔ اسی طرح زرعی مزدوروں کو سالانہ 12 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائےگی۔ اس کے لئے زرعی مزدور کو قومی دیہی روز گار ضمانت اسکیم کی جانب سے جاری کردہ کارڈ کی نقل

اندرمان مکانات اسکیم :

اس اسکیم کے تحت بے گھر خاندان مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہیں مکان کی تعمیرکے لئے 5 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے لئے شہید ہونے والوں اور تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لینے والوں کو 250 مربع گز امکنہ اراضی بھی اس اسکیم کے تحت فراہم کی جائے گی۔ اس کے لئے شہید ہونے والے شخص کا نام اور سال، ایف آئی آرکا نمبر، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ نمبر درج کرنا ہو گا جب کہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والوں کو ایف آئی آر نمبر اور کیس درج ہونے والے سال کی تفصیلات پیش کرنی ہوں گی۔ اگر کوئی تلنگانہ تحریک کے دوران جیل گیا ہو تو ایسی صورت میں این شخص کو جیل کا نام ، مقام کا نام اور جیل میں گزارے ہوئے دنوں کی تفصیل درج کرنی ہوگی۔

گروها جیوتی اسکیم

اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کو 200 یونٹ تک مفت برقی فراہم کی جائے گی۔ درخواست گزار کی جانب سے ہر ماہ استعمال ہونے والی برقی یونٹ کی تعداد کو تک کرنا ہو گا جس میں 100-2000-100 ، 200 یونٹ یا اس سے زائد کے کالم دیئے گئے ہیں۔ درخواست گزار کو اس میں کسی ایک کو ٹک کرنا ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی درخواست گزار کو میٹر کنکشن کا نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔

چیوتا اسکیم :

اس اسکیم کے تحت معمرین اور دیگر افراد کو 4 ہزار روپے اور معذورین کو 6 ہزار روپے کا ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔ پہلے سے آسرا اسکیم کے تحت وظائف حاصل کرنے والوں کو دوبارہ اس کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف نئے درخواست گزار ہی اس کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ معذورین کو سیدرم سرٹیفیکیٹ کا نمبر درج کرنا ہوگا۔ جب کہ دیگر وظائف حاصل کرنے والوں کو باز و دیئے گئے باکس میں ٹک کرنا ہوگا۔ اس میں معمر افراد ، بافندے، ڈائیلاس کے مریض بیڑی ورکرس ، تنها خواتین ، بیوہ، تاڑی سندے، ایڈس سے متاثرہ افراد فلیریا کے متاثرین اور بیڑی ٹھیکیدار شامل ہیں۔ درخواست فارم کے چوتھے اور آخری صفحہ پر درخواست گزار کو سیلف ڈکلیریشن پیش کرنا ہوگا جس میں درخواست گزار کی دستخط یا انگوٹھے کے نشان، نام اور تاریخ درج کرنی ہوگی۔ ساتھ میں آدھار کارڈ اور سفید راشن کارڈ کے نقل کو بھی منسلک کرنا ہوگا۔ اسی طرح درخواست فارم کے آخری حصہ میں سرکاری عہدیدار درخواست قبول کرنے کے بعد درخواست گزار کو ایک رسید حوالے کریں گے جس میں درخواست گزار کا نام، درخواست فارم کا نمبر درخواست گزار کے والد اور شوہر کا نام کے علاوہ وارڈ نمبر ، منڈل ضلع کا نام اور تاریخ درج رہے گی۔ اس کے علاوہ عہدیدار کی دستخط ، عہدیدار کا نام ، عہدیدار کا عہدہ ، سرکاری اسٹامپ لگا کر دیا جائے گا۔ درخواست گذار کو دی جانے والی رسید میں تمام اسکیموں کا تذکرہ ہوگا ۔ جس اسکیم کے لئے درخواست دی ہے اس کی تصدیق کی جائے گی۔

درخواست گزار کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درخواست داخل کرنے کے بعد عہدیدار کی جانب سے دئے جانے والی رسید کو حفاظت سے رکھیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *