اسمعیل نے 76سال کی عمرمیں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

[]

حیدرآباد: عمرکے اُس حصہ میں جہاں لوگ گھروں میں پوتروں اورپوتریوں کے ساتھ وقت بتانے کوترجیح دیتے ہیں وہیں ایک 76 سالہ شخص نے سخت محنت کے ذریعہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

پی ایچ ڈی کورس کے کام کوکامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے جمعرات کے روز 25ویں کانوکیشن میں 76 سالہ محمد اسمعیل کو ہندی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی۔

اس موقع پر محمداسمعیل نے جومریال گوڑہ کے رہنے والے ہیں کہاکہ وہ موجودہ نسل کے طلبہ ونوجوانوں کے لئے ایک مثال بننا چاہتے ہیں جواعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے گریزاں ہیں۔

نوجوان طلبہ کو وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حصول تعلیم میں عمر کبھی رکاوٹ نہیں بننی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ وہ 2018 میں پی ایچ ڈی ہندی میں رجسٹریشن کرائے تھے اور کامیابی کے ساتھ میرا ریسرچ کاکام مکمل ہوگیا۔

ریسرچ کے دوران میرے علم میں کافی اضافہ ہوا۔ محمداسمعیل نے مزید کہاکہ میں نے 1984 میں پی جی کے بعد ایم فل کی ڈگری حاصل کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *