[]
انہوں نے کہاکہ برر اقتدارنے طاقت کے نشہ میں حزب اختلاف کے 150ارکان پارلیمنٹ کومعطل کرکے منمانے طریقہ سے قوانین پاس کرائے جو جمہوریت،انصاف اور پارلیمنٹ وقار کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کوئی علاقائی و صوبائی پارٹی نہیں ہے بلکہ نیشنل پارٹی ہے جو ملک کو ٹوٹنے نہیں دے گی اور راہل گاندھی کی قیادت میں ایک ایسا انقلاب دستک دے رہا ہے جس میں ملک و قوم کے دشمنوں کا خاتمہ یقینی ہے۔
چودھری متین احمدنے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں بدامنی،افراتفری اور خوف دہشت ہے جس سے سبھی ہندومسلمان ڈرے ہوئے ہیں اورسبھی 2024کے پارلیمانی الیکشن کے منتظر ہیں تاکہ کانگریس کی اقتدار میں واپسی ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں نے بد امنی اور ملک کی فضا مکدر کر کے ملک کو ہندو مسلمان کے درمیان تقسیم کردیا ہے لیکن ہم راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے حوصلہ کو سلام کرتے ہیں کہ اپنے ملک کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے جس کے مثبت نتائج سے برسر اقتدار میں بوکھلاہت ہے اور اسی وجہ سے اپوزیشن کے خلاف ای ڈی و سی بی آئی کااستعمال کیا جا رہا ہے۔
راجندر پردھان،سید ناصر جاوید،نریش راوت، مکیش گوڑ،کے ایس کمل حاجی مقصود جمال،عابد سیفی و خالد خان نے بھی اظہار خیال میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ اس پرو گرام کی نظامت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کی ہے۔اس موقع پر ریاض الدین راجو،محمد عامر گڈو،مہیند ر سنگھ پالی،اسلم عطار،بٹوپنڈٹ،حاجی مظاہر علی،ندیم راعین،وجے پاٹھک،آشیش شرما،نوشاد عالم،نوید پپو،اسلم ملک،خورشید بھاٹی،مشرف علی،مہیش بھاٹی،زیب النسا،انیتا جین،فہیم خان،صدام خان،حاجی اسلام،محمد یوسف بطور خاص موجود تھے۔