[]
تلنگانہ ریاستی حکومت کے 6نکاتی فلاحی اسکیمات سے عوام استفادہ کریں
نظام آباد میں سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کے ہاتھوں درخواست فارم کی اجرائی
نظام آباد:28/ڈسمبر(اردو لیکس) تلنگانہ ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد عوام سے کئے گئے 6گیارنٹی اسکیمات کا سرکاری طورپر آج آغاز ہوا ہے۔ اس اسکیمات پر عمل آوری کیلئے نظام آباد بلدی ڈویژن 58لین گلی میں واقع سرکاری یونانی دواخانہ یوگا سنٹر میں درخواست فارم کی وصولی اور درخواست فارم کی خانہ پری کے بعد ادخال کیلئے 4کاؤنٹرس قائم کئے گئے۔ آج کے پرجا پالانا ابھیا ہستم (عوامی حکمرانی) 6نکاتی گیارنٹی اسکیمات کا متعلقہ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے افتتاح کرتے ہوئے ضرورتمند و مستحقین میں درخواست فارم کی تقسیم عمل میں لائی۔
اس موقع پر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے عوام الناس سے کہاکہ ریاستی حکومت کے 6گیارنٹی اسکیمات سے استفادہ کیلئے ایک ہی درخواست فارم پر تمام تفصیلات درج کرواتے ہوئے داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہ درخواستوں کی اجرائی 28/ڈسمبر تا 6/جنوری 2024ء تک صبح 8:00بجے تا شام 5:00بجے تک درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے عوام الناس سے ان 6گیارنٹی اسکیمات جن میں نیا راشن کارڈ بنوانے، 500روپئے میں گیاس سلنڈر کا حصول، خواتین کو 2500روپئے ماہانہ امداد، بے گھر افراد میں رہائشی مکانات کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپئے فنڈ کی منظوری، راجیو آروگیہ شری اسکیم کے تحت 10لاکھ روپئے کا طبی علاج کروانے جیسے فلاحی اسکیمات سے استفادہ کیلئے ہر ایک اہل ضرورتمند درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔
کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ درخواست فارموں کی تلگو زبان میں اجرائی اور عوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر نظام آباد کمشنر بلدیہ مسٹر مندامکراند سے موثر و کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے انگلش و اردو زبا ن میں درخواست فارم کی اجرائی عمل میں لانے کا یقین دلایا گیا۔ سرکاری یونانی دواخانہ یوگا سنٹر لین گلی نظام آباد میں قائم کئے گئے درخواست فارم کی اجرائی و وصولی مراکز میں انچارج آفیسر محمد عرفان علی، ڈاکرا گروپ سے انیتا، سریتا اور محکمہ ہیلتھ سے وردھاوی خدمت انجام دیتے ہوئے درخواست گذاروں کی مدد و رہنمائی کررہے ہیں۔ آج کے اس پروگرام میں محمد پرویز، محمد مجاہد این آر آئی، نظام الدین، محمد سرفراز بھی موجود رہتے ہوئے ضرورتمند مر د وخواتین کی مدد و تعاون کیا۔