[]
حیدرآباد _ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار سے ٹی یو ڈبلیو جے یو کے ریاستی صدر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ وریاستی سکریٹری مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے اردو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تفصیلی نمائندگی کی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں گذشتہ بی آر ایس حکومت کے معاندانہ رویہ کی بناء پر اردوصحافت اورصحافیوں کوعظیم نقصان پہنچا ہے،جی اُو 239 کو فوری کالعدم کرنے،اردواخبارات کو 75ہزار اشاعت کے بجائے 50ہزار اشاعت پر بھی اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرائی، ٹی یو ڈبلیو جے یو کے نمائندہ کو اکریڈیٹیشن کارڈز کمیٹی ممبر بنائے جانے،صحافیوں کو میڈیکل ہیلت کارڈز،اردوصحافیوں کو اراضیات دی جائے
۔وفد نے تلنگانہ کے کے اردو صحافیوں کو بسوں میں ریاست بھرمیں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے پر بھی زوردیا۔ پرساد کمار اسپیکر نے حکومت کی جانب سے اردو صحافیوں کو سرکاری سطح پر سرکاری مراعات دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقعہ پر مولانا محمدعبدالقادر نظامی نائب صدرنشین وائس آف میڈیا،سینئر جرنلسٹ جناب عبدالباسط آغا پی این ایس،جناب محمد مجتبیٰ نظامی پی این ایس،حافظ محمدعبدالکلیم قادری پی این ایس،جناب رشیدعالم الحفیظی ایڈیٹر دبنگ صحافت،ڈی بسوا راج،جناب میر محسن علی سینئرجرنلسٹ،ہیمارانی پرم کور،فاروق الدین صدیقی،اشونی پتینگے،شیتل نیمکر ایکزیکٹیو ممبراوردوسرے موجود تھے۔