افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز سے پہلے ہندوستان کو لگا جھٹکا، ہاردک پانڈیا ہوئے باہر!

[]

ہاردک پانڈیا عالمی کپ 2023 کے دوران اپنی ایڑی زخمی کر بیٹھے تھے، جس کے بعد سے وہ اب تک کوئی میچ نہیں کھیل پائے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آئی پی ایل 2024 تک صحت مند ہو پائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستان آئندہ سال افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کھیلنے والا ہے، لیکن اس سے ٹھیک پہلے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اب پانڈیا کی جگہ ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سوریہ کمار یادو کریں گے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک بی سی سی آئی نے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہاردک پانڈیا عالمی کپ 2023 کے دوران زخمی ہوئے تھے اور تبھی سے کرکٹ ایکشن سے دور ہیں۔ فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کرکٹ کے میدان پر کب تک واپسی کریں گے۔ پانڈیا عالمی کپ 2023 کے دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش میچ میں گیندبازی کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وہ پورے عالمی کپ سے باہر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2024 ایڈیشن میں روہت شرما کی جگہ ممبئی انڈینز کے نئے کپتان بھی بنائے گئے ہیں۔ ایسے اندیشے ظاہر کیے جا رہے تھے کہ وہ آئی پی ایل 2024 نہیں کھیل پائیں گے، لیکن اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ آئی پی ایل کا گلا ایڈیشن شروع ہونے تک صحت مند ہو جائیں گے۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *