[]
بدھ کے روز کاروباری سیشن کے دوران نفٹی اپنے نئے آل ٹائم ہائی 21603.40 کی سطح پر پہنچ گیا، ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا اسٹیل، ایس بی آئی لائف اور انڈس اِنڈ بینک کے شیئرس میں بھی بہت مضبوطی نظر آئی۔
ہندوستانی شیئر بازار میں بدھ کے روز زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سنسیکس اور نفٹی لگاتار ہرے نشان پر کاروبار کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نفٹی ایک بار پھر اپنے نئے آل ٹائم ہائی پر پہنچ گیا ہے۔ بدھ کے روز کاروباری سیشن کے دوران نفٹی اپنے نئے آل ٹائم ہائی 21603.40 کی سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 21589 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ نفٹی میں ہنڈالکو کے شیئر سب سے زیادہ 3.93 فیصد کی سبقت کے ساتھ 602.65 روپے کی قیمت پر کاروبار کرتے نظر آئے۔ ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا اسٹیل، ایس بی آئی لائف اور انڈس اِنڈ بینک کے شیئرس میں بھی اچھی مضبوطی نظر آئی۔
عالمی بازاروں میں سبقت کے بعد بینکنگ، آٹو اور آئی ٹی سیکٹر کے شیئرس میں مضبوطی کی طاقت پر بدھ کو بھی ہندوستانی شیئر بازار میں ہرے نشان پر کاروبار کی شروعات ہوئی۔ نفٹی پہلی بار 21600 کی سطح پر کرنے میں کامیاب رہا۔ صبح 12 بج کر 15 منٹ پر نفٹی 141 پوائنٹس یا 0.66 فیصد کی سبقت کے ساتھ 21582 کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آیا۔ وہیں دوسری طرف سنسیکس 482 پوائنٹس یا 0.68 فیصد کی سبقت کے ساتھ 71819.10 کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آیا۔
سنسیکس کے شیئرس میں الٹراٹیک سیمنٹ، پاور گرڈ اور ٹاٹا موٹرس کے شیئر ایک فیصد سے زیادہ کی سبقت کے ساتھ ٹاپ گینرس کی شکل میں کاروبار کرتے نظر آئے۔ جے ایس ڈبلیو اسٹیل، انفوسس، ٹاٹا اسٹیل اور ایل اینڈ ٹی کے شیئر بھی بدھ کو سبقت کے ساتھ کھلے۔ اس دوران صرف ایچ ڈی ایف سی بینک اور سن فارما کے شیئرس کی لال نشان پر شروعات ہوئی۔ بدھ کے کاروبار کے دوران اڈانی انرجی سالیوشنز کے شیئرس میں پی ایف سی کنسلٹنگ کی طرف سے ہلواڈ ٹرانسمیشن کے ایس پی وی (اسپیشل پرپس وہیکل) کے حصول کے لے ایل او آئی (لیٹر آف انٹینٹ) ملنے کے بعد 4 فیصد کی سبقت آئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;