[]
حیدرآباد میں شدید کہر کے باعث پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک حافظ کی موت ہوگئی . یہ واقعہ منگل کی صبح سات بجے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے تحت پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلر نمبر 245 پر پیش آیا۔ چارمینار علاقہ کے تالاب کٹہ جہانگیر نگر کے رہنے والے 28 سالہ حافظ سید ابرار محی الدین دینی تعلیم دینے کے لئے موٹر بائیک پر میں مہدی پٹنم سے آرام گھر چوراہا راستے پر سفر کر رہے تھے تو پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلر نمبر 245 پر ان کی بائک کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں حافظ صاحب شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی ان کی روح قبض ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی راجندر نگر پولیس موقع پر پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید کہر کی وجہ سے گاڑیاں نظر نہ آنے کی وجہ سے پیش آیا