[]
حیدرآباد۔20/جولائی(سفیرنیوز) جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی نے منی پور میں 2 خواتین کے ساتھ ہونے والے دردناک واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ منی پور میں ہونے والے واقعہ کی تصویر اور ویڈیوں دیکھنے کے بعد دل کو سکون نہیں ہے کیونکہ خاص طور پر ہمیں تکلیف زیادہ اس لئے ہو رہی کہ ہم مظلوموں کے ماننے والے ہیں ہم ان مظلوموں کو مانتے ہیں جنہوں نے انسانیت کے لئے ساری زندگی اور اپنی جانیں قربان کردی ہے۔
منی پور میں 2 خواتین کی عصمت ریزی کرتے ہوئے وہاں کے ظالم لوگوں نے انھیں برہنہ گشت کرایا اور ان کی توہین کی جس پر جعفر حسین نے کہا کہ انسانیت اس واقعہ پر شرمسار ہوچکی ہے ہندوستان جیسے ملک میں ہماری تہزیب و تمدن کو پارہ پارہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو دیکھنے کے بعد میرے جذبات مجروح ہو چکے ہیں اور کہا کہ قانون ان ظالموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں موت کی سزا دے۔
یہ انسانیت کے دشمن ظالموں نے ماں بہنیں خواتین جو ہماری عزت ہوتی ہے انکی عزت کو نیلام کردیا جبکہ اس طرح کی گری ہوئی ہرکت جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کی جاتی ہے جو ان خواتین کے ساتھ کی گئی۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کون سے مذہب کے لوگ ہیں اور یہ کون سا راشٹر چاہتے ہیں جو یہ لوگ منی پور کے اقلیتوں پر ظلم کر رہے ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ یہ ہندو یا عیسائی کا جھگڑا ہے بلکہ یہ ضرور کہونگا کہ یہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے جس کے سبب دنیا بھر میں ہندوستان کی ناک کٹ چکی ہے۔
میں بہ حثیت حسینی سید جعفر حسین ان دو خواتین کے ساتھ درنگی پر احتجاج کرتا ہوں اور بتایا کہ منی پور حکومت امن و قانون برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم مظلوم کے ماننے والے ہیں ہمیں ہر مظلوم کی حمایت میں آواز اٹھانا چاہئیے اور ظالموں کی مذمت کرتے ہوئے انکے خلاف احتجاج کرنا چاہیئے۔