دوسرا ایشو راہل گاندھی نے یہ اٹھایا کہ مہاراشٹر میں ریاست کے مجموعی ووٹرس کی تعداد مہاراشٹر کی بالغ آبادی سے زیادہ کیوں ہے؟ انھوں نے کہا کہ لگتا ہے جیسے کسی بھی طرح مہاراشٹر میں اچانک ووٹرس بنائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں شیوسیبا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ ’’اگر اس ملک کا الیکشن کمیشن زندہ ہے، ان کا ضمیر مرا نہیں ہے تو راہل گاندھی نے جو سوال پوچھے ہیں، ان کا جواب دینا چاہیے۔ لیکن الیکشن کمیشن اس کا جواب نہیں دے گا، کیونکہ الیکشن کمیشن بھی حکومت کی غلامی کر رہا ہے۔‘‘