[]
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق تہران میں فلسطین کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس آج صبح منعقد ہوئی جس میں 50 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، ممتاز سیاسی، مذہبی اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کا مقصد غزہ اور مغربی کنارے کی مظلوم فلسطینی قوم کے لئے بین الاقوامی حمایت میں اضافے، صیہونی رجیم پر غزہ کے خلاف فوجی حملوں کو مکمل طور پر بند کرنے اور محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے اور غزہ کے لئے بین الاقوامی انسانی امداد بھیجنے کے لئے کوششوں میں تیزی لانا ہے۔
کانفرنس دو حصوں “غزہ جنگ کے سیاسی اور قانونی اثرات” اور “غزہ کے خلاف جنگ میں میڈیا، دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں کا کردار” پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ “طوفان الاقصی آپریشن” کو اکہتر دن گزر چکے ہیں لیکن صیہونی حکومت ابھی تک اپنے سیاسی اور فوجی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے جب کہ اس آپریشن کے بعد مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ کے عوام کی آزادی کی جدوجہد میں فلسطینی قوم کے اہم ترین حامی کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران نے موجودہ صورت حال کے آغاز سے ہی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع سفارتی کوششیں کی ہیں۔