[]
حیدرآباد:سائبرآباد کے کمشنرپولیس اویناش موہنتی نے سائبرآباد کی سالانہ کرائم رپورٹ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں گزشتہ سال کے مقابلے اس بار سائبر جرائم کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔
کمشنریٹ کے عملے نے پرامن اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے 2 ماہ تک مؤثر طریقے سے کام کیا۔ پچھلے سال سائبر کرائمس کے 4,850 معاملے درج ہوئے تھے۔
اس سال 5,342 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ 232 کروڑ روپے کی نقدی کی دھوکہ دہی کی اطلاع ملی ہے۔ 277 میں منشیات کے کیس درج کیے گئے تھے۔ اس سال 567 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سائبر آباد میں معاشی اور رئیل اسٹیٹ کے جرائم کی زائد وارداتیں ہورہی ہیں۔
پولیس متاثرین کو انصاف دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عصمت دری کے واقعات میں کمی آئی ہے، 2022 میں عصمت دری کے 316 معاملات درج ہوئے، اس بار 259 درج کئے گئے ۔ سڑک حادثات، قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اس سال شراب پی کر گاڑی چلانے کے 52,124 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 1271 افراد کو سزا دی گئی۔انہوں نے کہاکہ سفارشی خطوط پر کوئی پوسٹنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ نئے سال کی تقاریب کا اہتمام کرنے والوں کو اجازت لینی ہوگی بصورت دیگر پولیس سخت کارروائی کرے گی۔