گرمیت رام رحیم کو دی گئی پھر ایک ماہ کی پیرول

[]

سرسہ: ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ سنت گرمیت رام رحیم انسان کو ہریانہ کے سرسہ میں سناریا جیل انتظامیہ نے 30 دن کے لیے پیرول پر رہا کر دیا ہے۔

ڈیرہ چیف دیر شام یا کل صبح جیل سے باہر آجائیں گے۔ پہلے کی طرح وہ اتر پردیش کے باغپت میں بروانہ آشرم میں قیام کریں گے۔ اس بار بھی انہیں سرسہ ڈیرہ ہیڈکوارٹر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

15 اگست کو ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم انسان کا یوم پیدائش ہے۔ وہ پہلی بار پیروکاروں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائیں گے۔ آخری بار ڈیرہ سربراہ کو 40 دن کی پیرول ملی تھی۔

وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ سربراہ کو پیرول ملنے سے متعلق کوئی دستاویزات ابھی تک ان کے پاس نہیں آئیں۔ دوسری جانب ڈیرہ سربراہ سنت گرمیت کو پیرول ملنے کے بعد ڈیرہ کے پیروکاروں میں خوشی کا ماحول ہے۔ وہ پانچ سال بعد اپنی سالگرہ اپنے گرو کے ساتھ منائیں گے۔

واضح رہے کہ سنت گرمیت رام رحیم سنگھ سادھوی جنسی استحصال اور چھترپتی قتل کیس میں سال 2017 سے روہتک کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *