انڈیا اتحاد مظاہرہ: ’آپ ہمیں جتنا کچلیں گے، ہم اتنا ہی اوپر اٹھیں گے‘، کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ

[]

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں 146 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی سے ناراض انڈیا اتحاد کے سرکردہ لیڈران نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملے کیے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>جنتر منتر پر انڈیا اتحاد کا مرکز کے خلاف مظاہرہ، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

جنتر منتر پر انڈیا اتحاد کا مرکز کے خلاف مظاہرہ، تصویر ویپن/قومی آواز

user

دہلی کے جنتر منتر پر آج انڈیا اتحاد کا زبردست احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ یہ مظاہرہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں 146 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف تھا جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، این سی پی صدر شرد پوار، بایاں محاذ لیڈر سیتارام یچوری، آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا وغیرہ نے شرکت کی۔

جنتر منتر پر خطاب کے دوران ملکارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جتنا آپ ہمیں کچلنا چاہیں گے، ہم اتنا اوپر اٹھیں گے۔ ہم ملک کو بچانے کے لیے متحد ہو کر لڑیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آئین کے اعلیٰ عہدہ پر بیٹھنے والے لوگ کہتے ہیں کہ میری ذات کے سبب میری بے عزتی کی جا رہی ہے۔ اگر آپ کی حالت یہی ہے تو میرے جیسے دلت کی حالت کیا ہوگی؟‘‘

پارلیمنٹ کی کارروائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’ہمارے آئین کے تحت سبھی کو بولنے کا حق حاصل ہے۔ جب ہم پارلیمنٹ میں نوٹس دیتے ہیں تب ہمیں نوٹس پڑھنے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا ہے۔ تب میں نے بولا کہ بی جے پی ایک دلت لیڈر کو بولنے نہیں دیتی ہے؟ آپ ہم سے ہمارے بولنے کے حق کو چھین نہیں سکتے۔ یہ آزادی ہمیں جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی سے ملی ہے۔ آپ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو معطل کر دیتے ہیں اور بغیر بحث کے قانون پاس کرتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *