[]
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں نئے سال کا جشن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے تاہم امسال یو اے ای حکومت نے یکم جنوری 2024 سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں نئے سال کا جشن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے تاہم اماراتی شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ امسال یو اے ای حکومت نے یکم جنوری 2024 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزرا کونسل کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد وزارت افرادی قوت نے یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سال نو پر سرکاری اور نجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے گی جب کہ تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
یو اے ای میں ہر سال کی طرح امسال بھی سال نو کا جشن شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔ اس ضمن میں مختلف مقامات پرآتشبازی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یو اے کی وزارت کی جانب سے اماراتی شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کو نئے سال کی پیشگی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔