[]
نئی دہلی _ پاکستان میں جمعہ کی اولین ساعتوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اسلام آباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 تھی۔صبح 5.30 بجے اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز 16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اچانک زمین ہلنے سے لوگ گھبرا گئے۔ وہ گھر سے باہر نکل پڑے ۔ زلزلے کے اس واقعہ میں جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔