[]
نئی دہلی: کانگریس نے نقل اتارنے کے تنازعہ پر آج مرکز کی بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی ”ایکو سسٹم“ اچانک بہت زیادہ کارکرد ہوگیا ہے اور اچانک کسانوں کے بارے میں بات کرنے لگا ہے جبکہ یہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کے مطالبہ اور کسانوں کے احتجاج پر طویل عرصہ سے خاموش تھا۔
بظاہر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ یہ مودی کا مشہور تھری ڈی ویژن ہے جو توجہ ہٹانے اور توڑمروڑ کر پیش کرنے پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی ایکو سسٹم منی پور‘ کسانوں کے احتجاج کے دوران زائداز 700 اموات‘ دہلی پولیس کی جانب سے خاتون پہلوانوں پر تشدد اور ایک بی جے پی ایم پی کی جانب سے ریسلرس کو جنسی ہراسانی‘
13 دسمبر کو لوک سبھا میں مداخلت کاروں کے داخلہ کی راہ ہموار کرنے میں بی جے پی ایم پی کے رول‘ سماجی انصاف کو یقینی بنانے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے مطالبہ اور سماجی‘
معاشی اور سیاسی ڈھانچوں میں سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے مطالبہ پر خاموش رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم مودی ایکو سسٹم اچانک کارکرد ہوگیا ہے اور کسانوں اور ذات پات کے بارے میں بولنے لگا ہے۔ یہ محض توڑمروڑکر پیش کرنے اور توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔