اسرائیلی فضائی حملہ میں 3 دن کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی

[]

غزہ: اسرائیلی افواج کے فضائی حملے میں تین دن کی نومولود بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹایا گیا تو بچی زندہ موجود تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کو بچانے والوں میں سے ایک شخص نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے تین دن کے بچے کو زندہ سلامت نکالا گیا ہے۔

امین المیسری نامی شخص کا کہنا تھا کہ وہ جس عمارت میں موجود تھے اس سے دو راکٹ ٹکرائے تھے۔ عمارت کے ملبے سے جنھیں نکالا گیا ان میں ایک خاتون اور ان کی بچی بھی شامل ہے، مذکورہ خاتون نے حال ہی میں بچی کو جنم دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ملبے سے بچی اور اس کی ماں کو بڑی مشکلوں سے باہر نکالا، دنوں کو ملبے کی وجہ سے سانس لینے میں بھی رکاوٹ پیش آرہی تھی۔ گود میں بچے کو لیے انھوں نے کہا کہ ہم نے آخری لمحات میں اس کی جان بچائی۔ راکٹ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا جس کی وجہ سے ہم ماں بیٹی کو نہیں دیکھ پائے تھے۔

ہم نے انھیں ملبے سے ڈھونڈ کر باہر نکالا اس کے بعد میری کزن انھیں باہر لے گئی تاکہ وہ اچھی طرح سے سانس لے سکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حملے کویتی اسپتال رفاح کے قریب ہوئے ، جس میں کئی گھر اور ایک مسجد تباہ ہو گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *