شمالی غزہ صہیونی فوج کی شدید گولہ باری کی زد میں/ دو گھروں پر حملہ، 10 افراد شہید

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حالیہ چند گھنٹوں میں قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں مختلف علاقوں کو پے در پے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

المیادین کے رپورٹر نے خبر دی ہے کہ قابضوں نے چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے شمال میں 60 مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں جبکہ دوسری جانب مختلف علاقوں میں صیہونی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

قابض صیہونی فوج کی جبالیہ کیمپ میں 2 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید، 40 افراد زخمی اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

ادھر فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دیگر 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع الحناوی اسکول میں مقیم مہاجرین پر بھی صہیونی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *