[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف حصوں میں حماس اور اسرائیلی حملہ آور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غاصب صہیونی فوج نے غزہ کے العودہ ہسپتال پر حملہ کیا اور ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے علاوہ 16 سال سے زائد عمر کے عملے کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ہسپتال کے ایک شعبے سے مریضوں اور طبی عملے کو مجبور کرکے عمارت خالی کروایا۔
فلسطینی وزارت صحت کے سربراہ منیر البرش نے کہا ہے کہ رفح بارڈر کو کھول کر زخمیوں کو مصر منتقل کرنے کا انتظام کروایا جائے۔ صہیونی فوج غزہ کے طبی نظام کو مفلوج کرن چاہتی ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوج اور حماس کے مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں اسرائیل نے دو اعلی رینک کے افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیل کے مطابق یہ افسران غزہ کے شمال اور جنوب میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔
القسام بریگیڈز نے غزہ کے شمالی قصبے بیت لاہیا میں صہیونی فوجیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد دوبدو لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے صہیونی فوج کا ایک ٹرک تباہ ہوگیا اور اس میں سوار فوج ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
بیت لاہیا کے مشرق میں القسام نے اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ خان یونس میں بھی مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو سڑک پر مارچ کرنے کے دوران ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں کئی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
بیت لاہیا سے موصول ہونے والی دوسری خبر کے مطابق القسام کے مجاہدین نے یاسین 105 مارٹر کے ذریعے عمارت میں چھپے صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا اور کئی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔
دراین اثناء القدس بریگیڈز نے کہا ہے کہ حجر الدیک میں تنظیم کے جوانوں نے صہیونی فوج پر حملہ کیا ہے۔ تصادم کے دوران مجاہدین کی فائرنگ سے 2 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔