[]
مہر خبررساں ایجنسی نے العہد نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کی سرحد سے مقبوضہ جولان میں واقع صہیونی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک حملوں میں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔
دوسری طرف صہیونی طیاروں نے دمشق کے اطراف میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ شامی فوج نے دفاعی سسٹم کے ذریعے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حملے شروع ہونے کے بعد عراق اور شام میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر وسیع حملے شروع ہوئے ہیں۔
امریکہ کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر مقاومتی تنظیموں نے 70 سے زائد حملے کئے ہیں۔