[]
حیدرآباد _ 19 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) چین میں پیر کی آدھی رات کو آئے طاقتور زلزلے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کے ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی لوگوں میں دہشت پھیل گئی جو نیند سے بیدار ہو کر اپنے گھروں سے خوف کے عالم میں باہر نکل پڑے ۔
چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے اب تک شمال مغربی چین کے صوبے گانسو میں 100 اور کنگھئی صوبے میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کی بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق گانسو صوبے کی جیشیشان کاونٹی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے بعد گانسو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے 33 ایمبولینس اور دیگر پیشہ ورانہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ 173 طبی کارکنوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔
صوبہ گنگھئی نے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے 68 ایمبولینسوں اور 40 سے زائد صوبائی اور میونسپل ماہرین کو بھی روانہ کیا۔ آج صبح 6:30 بجے تک متاثرہ علاقے میں 300 سے زائد زخمیوں کا علاج کیا گیا۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بھی فوری طور پر طبی ایمرجنسی رسپانس فورس کو روانہ کر دیا۔ صوبہ کنگھئی کے ہائیڈونگ میں زلزلے سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ کھڑی عمارتیں زمین دوز ہوگئیں۔ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کہ کوشش کی جارہی ہے
#China: At least 111 killed and several injured after a 6.2-magnitude earthquake jolts Gansu and Qinghai provinces.#ChinaEarthquake#ChinaEarthquake pic.twitter.com/nGAL63i6Sl
— Mahaveer Singh (@mahaveersingh_1) December 19, 2023
6.2-magnitude earthquake Linxia in central China#Linxia is a city of 292,000 people basically on the western edge of the heavily populated portion of #China #earthquake#Breaking #ChinaEarthquake #CentralChina #Weather #SaveLives#ChinaEarthquake pic.twitter.com/rIXAFsi4xd
— Mahaveer Singh (@mahaveersingh_1) December 19, 2023
❗️BREAKING VIDEO: An earthquake in China#China #ChinaEarthquake #Asia #Climate #ClimateCrisis #ClimateEmergency #Alert pic.twitter.com/W9jeyaKdPQ
— HAPPENING NOW (@Artem2279400414) December 19, 2023