[]
نئی دہلی: منی بس روکنے کے لیے ایک نوجوان چلتی گاڑی کے بانٹ پر چڑھ گیا،گاڑی اسے تقریبا چار کلومیٹر تک اسی طرح لے گئی۔ یہ واقعہ دہلی میں پیش آیا.
اس کا ویڈٹ سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ وکی کمار نامی نوجوان نے بتایا کہ اتوار کی رات وہ ایک ٹرک ڈرائیور کے ساتھ مل کر جا رہا تھا ان کی گاڑی کو منی بس نے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی
اور منی بس کا پچھلا حصہ ان کے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ کمار نے لاری سے اتر کر منی بس ڈرائیور کو گاڑی روکنے کو کہا لیکن ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھا دی، جس پر کمار منی بس کے بانٹ پر چڑھ گیا، منی بس کے ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور تقریبا تین کلومیٹر تک اسے اسی حالت میں لے گیا۔
بعد ازاں منی بس کے ڈرائیور نے گاڑی روکی اور وہ وہاں سے گاڑی سے اتر کر فرار ہو گیا۔ اس سلسلے میں کمار نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی۔
Visuals of a man allegedly hit by minibus and dragged on its bonnet for some distance in south Delhi’s Lajpat Nagar area.
PCR call received around 11:30 pm on Sunday. The caller alleged that while going from #DNDFlyover towards #Noida, the driver of a minibus hit him in… pic.twitter.com/0uUeXmuvQt
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) December 18, 2023