[]
حیدرآباد _ 17 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے 11 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے اتوار کو متعلقہ افسران کے تبادلے کا حکم جاری کیا۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا ہے۔ ان کی جگہ دانا کشور کو بلدی نظم نسق کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں ایچ ایم ڈی اے اور سی ڈی ایم اے کے کمشنر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ حکومت نے بی وینکٹیشم کو محکمہ تعلیم کا چیف سکریٹری مقرر کیا، انہیں کالج اور ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔